اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل پہنچنے پر ان کا سرکاری استقبال افغانستان کی وزرات خارجہ کے سرپرست عاطف مند نے کیا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے اس ایک روزہ دورے میں جو آج صبح سے شروع ہوا ہے، افغان صدر محمد اشرف غنی اور چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ اور قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کریں گے اور اشرف غنی کو دورۂ ایران کی دعوت دیں گے۔ افغانستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایران کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورۂ افغانستان ہے۔ ظریف نے پیر کے روز افغانستان میں قومی اتحاد حکومت کی تشکیل پر اظہار امید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے دورے میں انہيں امید ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات اور منشیات ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے جیسے مسائل کے بارے ميں موثر گفتگو انجاد دیں گے۔
.......
/169